Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن روک دئے گئے
سول جج ملتان نے ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن کے 10 جون کو ہونے والے الیکشن کو روکتے ہوئے حکام سے معاملہ پر وضاحت طلب کرلی ہے ۔
عدالت میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہونے والے الیکشن میں قواعد کی خلاف ورزی کو بنیاد بناتے ہوئے درخواست دائر کی گئی تھی ۔
گزشتہ روز عدالتی احکامات موصول ہونے پر پی سی بی کے الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا نے 10 جون کو ھونے والے الیکشنز کے روکے جانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے۔