Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان کا تاریخی ایم سی سی گراؤنڈ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے مابین ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت ایم سی گراؤںڈ نواں شہر کا نظم و نسق پانچ سال کیلئے سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کو دیا گیا ہے۔
اس معاہدہ پر ضلعی انتظامیہ ملتان کی طرف سے ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے سی ای او ڈاکٹر محمد عبدالصبور نے کیے ۔
مفاہمت کی اس یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب ڈی سی آفس ملتان میں منعقد کی گئی۔
اس موقع پر اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فاروق لطیف بھی موجود تھے۔