Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کرکٹ سٹیڈیم کوسجادیا گیا، سٹرکوں پر پانی کا چھڑکاؤ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دوسرے ون ڈے کے لئے کرکٹ اسٹیڈیم کو بھر پورانداز سے سجایا گیا۔

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز روٹ، پارکنگ اور اسٹیڈیم کو چمکا نے میں مصروف رہے۔

ڈے اینڈ نائٹ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے تمام دس پولینز میں کمپنی ورکرز تعینات کئے ہیں۔

سٹیڈیم کے ہر پولین میں 7 ورکرز ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ، جبکہ جنوبی پنجاب سے آنیوالے کرکٹ لوورز کی گاڑیوں کے دو پارکنگ سائیٹ کی صفائی کے لئے 40 ورکرز تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف نواں شہر سے اسٹیڈیم تک روٹ کی صفائی پر100 کمپنی ورکرز مامور ہیں۔ورکرز کو واٹر باوزر اور کمپیکٹرز کی مدد حاصل ہے۔

وائٹ پاوڈر کے ذریعے اہم چوکوں اور شاہراہوں کو لائننگ کے ذریعے دیدہ زیب بنانے کا کام بھی مسلسل جاری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ ایم ڈبلیو ایم سی ورکرز کی کارکردگی سے خوش ہے، اور کمپنی ورکرز کی لنچ باکسسز اور مشروبات سے تواضع کی جارہی یے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button