Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان ایشیاء کپ 2023 کی میزبانی کےلئے تیار
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، افتتاحی تقریب ملتان سٹیڈیم میں 30 اگست کو ہوگی ۔
اے سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ 30 اگست کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں ہو گا، جبکہ 31 اگست کو بنگلا دیش اور سری لنکا کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
اے سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا، جبکہ 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔