شہر اولیاء کے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر تیزی سے جاری

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ شہر اولیاءکے مختلف چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،ایس پی چوک،ایم ڈی اے چوک اور بابر چوک یادگاریں تکمیل کے قریب ہیں ،جس کے بعد تمام چوکوں کی تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابر چوک یادگار کے منصوبے کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے یادگار کے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ لی ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور کلچر اجاگر کرنے کے عملی اقدامات جاری ہیں۔پارکس اور روڈز کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یادگاروں کے منصوبوں میں ملتانی ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
اس سلسلے میں نجی سیکٹر کے تعاون سے لینڈ سکیپنگ کی مختلف سکیمیں بھی جاری ہیں۔
قبل ازیں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان نے منصوبے پر بریفنگ بھی دی۔



















