Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ، دو میچوں کے فیصلے

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ ون ڈے ناک آؤٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ، بولان کلب نے شریف ڈوگر میموریل کو 36 جبکہ اولمپیاء کرکٹ کلب نے بلوچ سٹار کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا۔

پہلے میچ میں بولان کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنائے نعمان جاوید نے 92رنز ناٹ آوٴٹ بنائے ہارون 53جبکہ اکرام نے 37رنز ناٹ آؤٹ بنائے، شریف ڈوگر میموریل کی طرف سے محمد مبین اور محمد انس نے دو دو جبکہ محمد دانش نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے شریف ڈوگر میموریل 178رنز پر آوٹ ہوگئی، محمد ہارون 47 محمد مبین 42 ارشاد نے 26 رنز بنائے، فہد قدیر چار وقاص وحید اور سرمد نے دو دو محمد آصف اور نعمان جاوید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،نعمان جاوید مین آف دی میچ رہے ۔

دوسرے میچ میں بلوچ سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے نو وکٹ کے نقصان پر 224رنز بنائے، عظیم 67آصف بلوچ 40محمد لیاقت اور محمد عمران 22 22رنز بنائے، اولمپیاء کلب کی طرف سے نوید باقر اور حسن رضا نے تین تین جبکہ واثق بلال محمد ذین اور اعجاز احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بعد میں کھیلتے ہوئے اولمپیاء کلب نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، اعجاز احمد 60 ناٹ آوٹ شاہ زیب راشد 59 مشکور احمد 51 جبکہ محمد کاشف کلیم نے 25رنز بنائے، بلوچ سٹار کی طرف سے اسماعیل عمیر رانا اسلام اور اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، اعجاز احمد مین آف دی میچ قرار پائے۔

آج علی جمخانہ اور ملک کرکٹ کلب کے مابین مقابلہ ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button