Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 2024 ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپین شپ 2024ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ کمبائنڈ کلب ملتان نے زکریا کلب ملتان کو پانچ وکٹ سے ہرا کر جیت لیا۔

افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان تھے، ان کے ہمراہ کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران آرگنائزنگ سیکرٹری امجد رزاق بھٹہ جوائنٹ سیکرٹری منظور لطیفی نائب صدر ارشاد سونی محمد عرفان صداقت علی موجود تھے۔

عدنان نعیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ دنیا بھر کا سب سے مقبول کھیل ہے پاکستان میں کرکٹ کا بے، تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ایسوسی ایشن کا ضلعی لیول پر ایونٹ کا انعقاد قابل تحسین ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اس طرح کے ایونٹس کو مکمل سپورٹ کرے گا۔

دریں اثنا کھیلے گئے میچ میں زکریا کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے 203رنز بنائے اور ان کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، مشاہد26.حسین اور محمد عمران نے 24 24رنز بنائے کمبائینڈ کی طرف سے گوہر نور تین جبکہ متین اور شہباز نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔

بعد میں کھیلتے ہوئے کمبائنڈ کلب نے پانچ وکٹ کے نقصان پر سکور پورا کرلیا محمد شہباز138اور امتیاز حسین نے 25 رنز بنائے زکریا کلب کی طرف سے عبد الرحیم اور کامران نے دو دو وکٹ حاصل کیں محمد شہباز مین آف دی میچ رہے طارق محمود اور محمد آصف ایمپائرز جنید اقبال سکورر تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button