Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا آج آغاز ہوگا

ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ملتان ڈسٹرکٹ ٹی 20 کرکٹ چیمپین شپ 2025 کا باقاعدہ آغاز آج ایم سی جی گراونڈ نواں شہر ملتان میں شروع ہوگا۔

افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ کمبائنڈ ینگسٹر اور جناح کلب ملتان جبکہ دوسرا کمبائنڈ الیون اور ہما میموریل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔

افتتاحی روز کے مہمان خصوصی عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان ہونگے ان کے ہمراہ صدر ملتان ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوِسی ایشن محمد ارسلان خان و دیگر ممبران بھی موجود ہونگے۔

واضح رہے کہ اس ایونٹ میں ملتان کے 47 کلب حصہ لے رہے ہیں جن کو بارہ گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ہر گروپ سے ایک کلب اگلے راونڈ کے لیے کوالیفائی کے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button