ملتان ڈویژن انٹر ڈسڑکٹ انڈر 17بوائز اینڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

ملتان ڈویژن انٹر ڈسڑکٹ انڈر 17 بوائز اینڈ گرلز ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی۔
اوور آل ٹرافی کا حقدار ملتان ڈسڑکٹ رہی، جبکہ خانیوال نے دوسری اور وہاڑی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اس موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان۔خواجہ حسن ودود۔امبر بشیر۔فاروق لطیف ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان۔ملک مرتضیٰ ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر وہاڑی۔محمد اعجاز ڈی ایس او لودہراں۔اور جمشید مجید ڈی ایس او خانیوال نے اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
جس کے بعد 12جون سے مری میں منعقد ہونے والی کوہسار فیسٹیول میں انٹر ڈویژنل ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں شمولیت کےلیے ملتان ڈویژن کی ٹیم کا انتخاب کیا گیا ۔
رانا ندیم انجم ٹیم کی قیادت جبکہ محسن رضا اور لیڈیز کوچ سائرہ شبنم کھلاڑیوں میں بلال شیخ۔احتشام ملتان سے۔زبیر علی وہاڑی۔جبکہ وومن کھلاڑیوں میں ، سعدیہ، صبا اور ایمن جن کا تعلق ضلع خانیوال سے شامل ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا ندیم انجم نے کہا کہ چیمپئن شپ کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے متوازن ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کھلاڑی بہترین کھیل پیش کرکے فیسٹیول میں ملتان ڈویژن کو کامیابی دلائیں گے۔



















