ملتان ڈویژن میں عوامی ریلیف اقدامات بارے رپورٹ جاری کردی گئی

حکومت پنجاب کے عوامی ریلیف اقدامات ملتان ڈویژن میں تیزی سے جاری ہیں۔
ڈویژنل انتظامیہ کے جاری کردہ ڈیٹا کیمطابق ڈویژن کی 445 یونین کونسلوں میں 447 گٹروں کے ڈھکن لگائے گئے۔
143 یونین کونسلوں میں تمام گٹروں کے ڈھکن تبدیل کئے جاچکے ہیں۔
19 خطرناک بل بورڈ اتارے گئے،305 یونین کونسلوں سے وال چاکنگ کا صفایا کیا گیا۔
37 واٹر سٹوریج ٹینکوں کی کلورینیشن صفائی کی گئی۔194سرکاری، 189 پرائیوٹ سکولوں کے باہر سیفٹی سائن بورڈ آویزاں کئے گئے۔
226سرکاری،186پرائیوٹ سکولوں کا روڈ کراسنگ روسٹر آف سپروژن جاری کیا گیا۔
رواں ہفتے 1132 سٹریٹ لائٹس کی مرمت و فنکشنل کی گئیں۔47 یونین کونسلوں میں سٹریٹ لائٹس مکمل فعال کی جاچکی ہیں۔
39 پرانے فلائی اوور برج کی انسپکشن کی گئی اور 17 کی مرمت کی گئی۔ رواں ہفتے 8344.1 میٹرک ٹن کچرا تلف، 30 یونین کونسلوں کی تفصیلی صفائی کی گئی۔
31 یونین کونسلوں سے پانی کے جوہڑ کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔10 بس اڈوں کی مکمل صفائی و دھلائی، 19 سرکاری عمارات پر رنگ و روغن کیا گیا۔
24 کھیل کے میدانوں فنکشنل، 34.8 کلومیٹر گرین بیلٹس کی تراش خراش کی گئی۔ ڈویژن کی تزین و آرائش کیلئے 3.8 کلومیٹر نئی گرین بیلٹ کا اضافہ کیا گیا۔
نالیوں کی صفائی بارے 371 موصول شکایات میں 336 حل کی گئیں۔126 یونین کونسلوں میں نالیوں سے متعلق مکمل صفائی کی گئی۔
سیورج لائن کی 1348 شکایات میں 1255 حل کی گئیں۔12 سرکاری ہسپتال، 162 بنیادی مرکز صحت، 29دیہی مرکز صحت کی مکمل صفائی کی گئی۔
فضائی آلودگی کا سبب بننے والی 70 گاڑیاں ضبط، 139500 روپے جرمانہ کیا گیا۔12 چھوٹی شہری سڑکیں، 33 دیہی سڑکوں کی مرمت کی گئی۔
2 کھمبے شفٹ، 42 مقامات سے بے ہنگم تاروں کو سمیٹا گیا۔
4 مقامات پر بجلی کے ٹرانسفارمرزپر حفاظتی کور کیا گیا۔657 مساجد، 3447 سکولوں میں صفائی بارے درس دیے جارہے ہیں۔
کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ اپنے علاقے میں مسائل کی نشاندہی اور،انکے حل کیلئے شہری انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
علاقے کی خوبصورتی میں مثبت کردار ادا کرنا ہم سب کا فرض ہے۔



















