Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنک گیمز میں ملتان ڈویژن کی شاندار کارکردگی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں ملتان ڈویژن کی خواتین کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

عطاء الرحمن خان ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی قیادت میں ملتان ڈویژن کی انڈر 21 خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل 170رکنی دستہ نے مجموعی طور پر نو گولڈ اور چھ سلور میڈل حاصل کرکے پنجاب پھر میں پہلی بار تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ پچھلی مرتبہ ملتان ڈویژن نے آٹھویں پوزیشن حاصل کی تھی، جس پر کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عطاالرحمن خان کھلاڑیوں اور کوچز کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاالرحمن خان نے تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ہماری ڈویژن کی بچیوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کی، ملتان ڈویژن نے آرچری میں ایک گولڈ میڈل، باکسنگ میں دو گولڈ اور ایک سلور میڈل کراٹے میں ایک گولڈ اور ایک سلور ماس ریسلنگ میں چار گولڈ تیکوانڈو میں ایک گولڈ میڈل والی بال میں سلور میڈل اور ووشو میں تین سلور میڈل حاصل کیے۔

اس طرح نو گولڈ اور چھ سلور میڈل کے ساتھ ملتان ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جس پر ہم سب کو فخر ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ان کھلاڑیوں میں کیش پرائز تقسیم کیے گئے اور کہا گیا کہ ان کامیاب کھلاڑیوں کو سکالر شپس بھی دی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد قابل ستائش ہے کہ جسمیں تمام شہروں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آتاہے اور وہی ٹیلنٹ بہترین تربیت کے ساتھ اقوام عالم میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرتا ہے، یہی ہمارا مشن ہے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے آئندہ بھی اس طرح کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button