73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن میں ٹیموں کے ٹرائلز جاری
73ویں پنجاب گیمز کے سلسلہ میں ملتان ڈویژن کی مختلف ٹیموں کی تشکیل کےلیے کنوینر رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان کی زیر نگرانی آج تیکوانڈو۔لان ٹینس۔کک باکسنگ اور اسکواش کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد ہوئے۔
ان ٹرائلز میں ملک غلام مرتضیٰ ڈی ایس او وہاڑی۔محمد اعجاز ڈی ایس او خانیوال ۔ماجد گجر ٹی ایس او میانچنوں۔جبکہ تیکوانڈو کے ڈویژنل صدر۔مظہر حسین۔کک باکسنگ کے ڈویژنل صدر عبداللٰہ اور ڈویژنل سیکرٹری بلال جاوید۔لان ٹینس کے ڈویژنل سیکرٹری فواد پیرزادہ۔جبکہ اسکواش کے ڈویژنل سیکرٹری امجد حسین صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔
حبکہ ڈویژنل کوچز محمد عدنان۔ناصر حسین۔اور جنیداقبال نے کھلاڑیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی اور ان کے درمیان مقابلہ جات کرائے۔
اس موقع پر کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے ان ٹرائلز میں حصہ لیاآج خورشید انور اسٹیڈیم وہاڑی میں رگبی اور ویںٹ لفٹنگ کے جبکہ خانیوال میں باکسنگ اور ووشو کے ٹرائلز لیے جائیں گے ۔



















