ملتان کے 150سے زائد سیلاب متاثر سکولوں میں تدریسی سرگرمیاں 16ستمبر سے شروع ہوں گی

محکمہ سکولز ملتان نے سیلاب سے متاثر 150سکولوں کی فہرست جاری کردی جس میں سیلاب سے متاثر اور ریلیف کیمپوں کی تعداد بھی شامل ہیں جبکہ 23 سکول ریڈ الرٹ علاقوں میں شامل ہیں۔
سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر واہگہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر علاقوں میں 16ستمبرتک تدریسی سرگرمیاں شروع کرنے پلان تیار کیاگیا ہے، جس کے لئے تمام سکولوں کے سربراہوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے، تاہم ایسے علاقے جو ریڈ الرٹ زون میں واقع ہیں، ان میں کلاسز شروع نہیں کی جائیں گی لیکن طلباء و طالبات کےلئے موبائل سکول شروع کردیں گے۔
یہ نازک وقت ہے جس میں تمام طبقے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑےہیں، ایسے میں محکمہ سکولز اپنی ذمے داری احسن طریقے سے نبھارہا ہے۔
سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں بنیادی سہولیات کی فراہمی جاری ہے اس ایمرجنسی میں بھی تدریسی عمل شروع کیا جائے گا تاکہ طلبا وطالبات کا تعلیمی ہرج نہ ہو۔



















