Breaking NewsSportsتازہ ترین
ملتان میراتھن ریس کے انعقاد کافیصلہ
ڈی ایس او ملتان فاروق لطیف نے کہا ہے کہ میراتھن ریس سترہ فروری کو ڈی ایچ اے میں ہوگی، ڈی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے تعاون سے میراتھن ریس سترہ فروری سے ڈی ایچ اے ملتان میں ہوگی۔
ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف کے مطابق ملتان کے نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ سرگرمی فراہم کرنے کے لیے ڈیفس ہاوسنگ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام میراتھن ریس سترہ فروری کو ہوگی۔
کھلاڑیوں کی رجسڑیشن اور چیسٹ نمبر کا آغاز گیارہ فروری سے ہوگا۔
شرکت کے خواہشمند کھلاڑی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سپورٹس کمپلیکس ملتان میں گیارہ فروری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔