Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مہم، 45 گرفتار

ریجنل پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ کی خصوصی ہدایت پر ملتان ریجن کے اضلاع میں پیشہ ور بھکاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے.
مہم کے پہلے روز ریجن بھر میں 45 بھکاری گرفتار مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ منشیات کے 23 مقدمات درج کر کے 6 کلو گرام چرس اور 1160 گرام آئس برآمد کی گئی ہے.
ریجنل پولیس آفیسر منیر مسعود مارتھ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور ان کی سرگرمیوں اور صحبت پر نظر رکھیں .
انہوں نے کہا کہ شہری بھی انسداد منشیات مہم کا حصہ بنیں اور علاقہ میں منشیات فروشوں کی سرگرمیوں سے پولیس کو آگاہ کریں.
منیر مسعود مارتھ نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھکاریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کریں.



















