ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات: پولنگ کا دن آن پہنچا ،شکیل انجم اور امجد بخاری آمنے سامنے

ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات آج 17 فروری بروز جمعرات کو ہوں گے۔
پولنگ صبح 9 بجے شروع ہو گی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
اس سلسلے میں الیکشن کمیٹی نے پولنگ کے حوالے سے ضابطہ اخلاق بھی جاری کر دیا ہے ۔
صدر اور جنرل سیکریٹری سمیت مجموعی طور پر 17 عہدوں کے لئے 39 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔
ملتان پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کے چئیرمین ظفر آہیر اور ارکان کے مطابق صدر کے عہدے پر شکیل انجم اور امجد بخاری جنرل سیکرٹری کے عہدے پر نثار اعوان اور سید ناصر زیدی کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

مجموعی طور پر 39 امیدوار مختلف عہدوں پر مد مقابل ہونگے، نائب صدور کی دو نشستوں پر7 امید واران خالد چوہدری ،نعمان خان بابر،ندیم حیدر،حمید الحسن،شاہد سٹھو، شہزاد فرید، عاصم شیرازی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر طارق انصاری،راؤ محمد آصف اورفنانس سیکرٹری کی نشست پر فرحان انجم ملغانی اور عمران خان میں مقابلہ ہو گا۔
اسی طرح مجلس عاملہ میں کل 24 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ممتاز خان نیازی، عبدالرؤف مان ،محمد نواز بھٹی،جنید انور،جاوید اقبال عنبر ،عبد الجبار مفتی،جہانزیب بلوچ ،رضا سیال،اسلم جاوید، اجمل چوہدری، محمد مظہر، فاروق ثانی،خواجہ اشرف صدیقی،یاسر بھٹی،ایوب قریشی، خالدمحمود شیخ،حمیراشفیق ،سید تنویر گیلانی،وسیم ناصر بوبک،محمد شریف جوئیہ،طارق قریشی،ملک محمد ارشد ،اعظم جہانگیر، اور محبوب ملک، شامل ہیں۔
الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی ووٹر کو پولنگ بوتھ میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ، جبکہ پولنگ حدود میں آؤٹ سائیڈرز کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔
پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ملتان پریس کلب میں ہوگی۔



















