ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کے اعزاز میں تقریب

ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں کے تبادلے کے سلسلے میں انکے اعزاز میں پریس کلب کی جانب سے الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم،جنرل سیکرٹری نثار اعوان اور سینئر جرنلسٹ میاں غفار نے بھی خطاب کیا، جبکہ صحافیوں کی کثیر تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔
ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر اولیاء کی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کوشش کی۔بیوٹیفکیشن پلان کے تحت 8 یادگاروں کی بنیاد رکھی جس کہ مکمل ہوچکی ہیں ۔
عامر کریم خاں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران میڈیا اور سول سوسائٹی کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس پر شکر گزار ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی چوکوں اور شاہراہوں پر لائٹس اور لینڈ سکیپنگ بھی کی گئی۔اگلی تعیناتی کے دوران بھی شہر اولیاء کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات جاری رکھوں گا۔
اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی خدمات نے عوام کو براہ راست ریلیف دیا۔
پریس کلب انتظامیہ انکی انتظامی صلاحیتوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
اس موقع پر پریس کلب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔


















