Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ملتان ریجن کرکٹ ایمپائرز ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام تقریب

ملتان ریجن کرکٹ ایمپائرز ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام محمد جمیل کامران چیرمین ایسوسی ایشن اور سابق فسٹ کلاس پی سی بی ایمپائر. ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے اعزاز میں ایک سادہ پروقار تقریب منعقد ہوئی.

جس کی صدارت صدر ایسوسی ایشن محمد بشیر کاردار نے کی. اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر انعام الٰہی فاروقی. سابق کوچ گلزار پاشا..عدنان نعیم ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر.فاروق لطیف تحصیل سپورٹس آفیسر .ملک ابرار. پروفیسر ندیم اقبال. ارشاد سونی. منظور لطیفی. ندیم خضری. الیاس پیرو. نورالدین قمر. نسیم رضا. محمد عارف. محمد مرسلین.بلال حنیف. محمد آ صف. نثار الحق. وسیم شاہ .طارق محمود. شامل تھے.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد بشیر کاردار نے کہا کہ بطور ایمپائر محمد جمیل کامران نے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیے ہیں. اس کے علاوہ ملتان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں.

پروفیسر ندیم اقبال نے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے. ان کی رہنمائی نئے آنے والے ایمپائرز کے لیے مشعل راہ ہوگی.

پروفیسر انعام الٰہی فاروقی نے کہا کہ کسی بھی شعبے سے باعزت ریٹائرمنٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ شخص اپنے کام کے ساتھ کتنا لگاؤ رکھتا ہے.

محمد جمیل کامران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ایمپائرنگ ایسوسی ایشن نےمیرے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا .میں نے بطور ایمپائر چونتیس سال پی سی بی میں اپنے فرائض سرانجام دیے. ہمیشہ انصاف کے ساتھ فیصلے کیے.

میری آنے والے ایمپائرز سے بھی یہی گزارش ہے کہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں. آج کی یہ تقریب میری زندگی کا سب سے بڑا اثاثہ ہے. میں منتظمین کا اور ایسوسی ایشن کا شکرگزار ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ میں اپنے جونیئرز کی رہنمائی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ان کو پوری سپورٹ کرونگا. تقریب کے آخر میں معزز مہمان کو اعزازی شیلڈ دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button