ملتان ریجن کے 35 پولیس آفیسران و ملازمین کا تربیتی کورس مکمل

ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کی ہدایات کی روشنی میں پولیس افسران اور ملازمین کی کام کرنے کی استعداد کار میں بہتری لائی جا رہی ہے، اس حوالہ سے انہیں جدید ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کرایا جا رہا ہے تاکہ ان کی کارکردگی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔
یہ بات انہوں نے اپنے آفس میں UNODC کے تحت کورس مکمل کرنے والے پولیس آفیسران و ملازمین میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہی۔
ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ تربیتی کورسز کا مقصد ہی سسٹم کی بہتری کے لیے ٹیم کو جدید خطوط پر تیار کرنا ہے، تاکہ جرائم پیشہ افراد کی کارروائیوں کو نہ صرف ناکام بنایا جا سکے بلکہ کسی جرم۔کے سرزد ہونے پر مجرم کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جا سکے۔
ملتان ریجن کے 35 پولیس آفیسران و ملازمین نے تربیتی کورس میں شرکت کی، پندرہ روزہ کورس میں فرسٹ رسپانڈر ، سرچ تکنیک اور بیسک کمپیوٹر اورینٹیشن کی تربیت دی گئی۔



















