Breaking NewsEducationتازہ ترین
مایہ ناز ٹیچر قاری محمّد طارق رشید ریٹائر ہوگئے

گورنمنٹ جامع علوم ہائی اسکول کے مایہ ناز ٹیچر قاری محمّد طارق رشید 37 سال سروس کرنے کے بعد 60 سال کی عمر ہونے پر ریٹائر ہو گئے۔
انکے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا.
تقریب کے مہمان خصوصی شمشیر احمد خان چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان تھے، انہوں نے ٹیچر کی محکمانہ خدمات کو سراہا.
قاری محمّد طارق رشید کی محنت کی بدولت محکمہ تعلیم ملتان نے متعد بار پنجاب لیول پر قرات میں اول پوزیشن حاصل کی۔
تقریب میں پرنسپل اسکول احمد یار سیال , قاری خادم حسین سعیدی صدر جماعت اہلسنّت ملتان, ملک فیاض اسسٹنٹ ڈائریکٹر , انس طارق اسسٹنٹ ڈائریکٹر, ریاض آصف صدر ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن, حافظ محمّد اسامہ طارق و دیگر نے شرکت کی، اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔


















