Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان کی سڑکوں کی سنی گئی

تعمیر اور تزین وآرائش کا کام شروع ، تین محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا۔

ملتان کی سڑکوں کی سنی گئی،تعمیر اور تزین وآرائش کا کام شروع ، تین محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا۔

کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔

انہوں نے کہا کہ شہر اولیاءکی سڑکوں کی مرمت، تزین وآرائش کا آغاز کردیا ہے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن، ایم ڈی اے کو سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ٹاسک دیا جاچکا ہے اور اسکا جامع پلان تیار کر لیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایف سی چوک تا فوارہ چوک براستہ ایس پی چوک، ابدالی روڈ کشادہ کرے گی۔2.58 کلومیٹر سڑک کی کشادگی و تزین و آرائش پر 108 ملین لاگت آئے گی۔ جبکہ 6 کروڑ کی لاگت سے گھنٹہ گھر تا حسین آگاہی تا دولت گیٹ تا واٹر ورکس سرکلر روڈ کی مرمت کی بھی منظوری دی گئی ہے۔کمشنر جاوید اختر محمود نے رشیدآباد چوک تا شمس آبادچوک تک کشادگی پلان تیار کرنے کا بھی حکم دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن میں بہتری لانے کیلئے لوڈر ٹرک و مشینری جبکہ سٹریٹ لائٹس لگانے کیلئے سیڑھی والی مشینری خریدی جائے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کنڈم گاڑیوں کو قانون کے مطابق نیلام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ قلعہ کی فصیل کے گرد بھی کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔فصیل کے اطراف 12 پینچز،2 گزیبو بنا کر فیملی پوائنٹ بنایا جارہا ہے۔فصیل کے اطراف فیملی پوائنٹ بنانے پر 28 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی اہم شاہراہوں کی مرمت،تزین و آرائش کرکے شہریوں کو تحفہ دیں گے۔سڑکوں کی تعمیر میں شجرکاری، سٹریٹ لائٹس لازمی جزو ہے۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے انسدادِ تجاوزات آپریشن، وال چاکنگ، کتا مار مہم، کارپوریشن کے بجٹ وغیرہ پر بھی بریفنگ لی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وقاص خاکوانی،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button