ملتان سلطان فٹبال چیمپئن شپ کا نیا فاتح

جشن آزادی ڈسٹرکٹ فلڈلائٹ فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل میچ گزشتہ شب ڈویثرنل ہاکی گراونڈ میں کھیلا گیا ، اس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی بہت بڑی تعداد گراونڈ میں موجود تھی۔
تفصیل کے مطابق فائنل مقابلہ ملتان سلطان اور ڈوگر کلب کے درمیان ہوا ، دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
مقررہ وقت میں میچ بغیرکسی گول کے برابر رہا ، پانچ پانچ پلنٹی ککس بھی برابررہی ۔
لمحہ بہ لمحہ میچ کی صرتحال تبدیل ہوتی رہی ، تاہم دسویں پینلٹی پر یہ میچ ملتان سلطان نے 6 کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا ۔
مدمقابل کی جانب سے شہباز،سکندر،عمیر، شہریار، افتخار، حیدر نے گول کئے۔
ریفریز رانا مشتاق،سجاد احمد،عدنان حیدر،ابراہیم انصادی نے میچ کو سپروائزکیا۔
ٹیکنیکل کمیٹی میں سابق انٹرنیشنل فٹبالرز رانا باقرعلی، عارف محمود،نویداکرم شامل تھے۔
میچ کے اختتام پر مہمامان ضصوصی میاں جاوید قریشی، جمشیداحمد نے کھلاڑیوں،آفیشلز،ریفر یز، گراونڈ مینز میں ٹرافیز،شیلڈز،میڈلز اور کیش پرائز تقسیم کئے۔
ونر ٹیم کو پچاس ہزاروپے رنراپ ٹیم کو پچیس ہزار انعام دیا گیا۔
اس موقع پرآصف لاہوری،شفقت رحمان،چوہدری شفقت، حیدر قریشی،شیخ مقیم،تصورقریشی،رانا مدثر،ناصرانصاری،ناصرقریشی ودیگرکی کثیرتعداد موجود تھی۔


















