Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

ملتان ٹیچر یونین کے رہنما کی موٹر سائیکل چوری

گول باغ گل گشت کالونی میں ہونے والے اساتذہ کے تنظیمی اجلاس کے دوران ملتان ٹیچر یونین کے رہنما غنضفرعباس کی موٹر سائیکل نمبری اے ایم سی 1002 چرا لی گئی۔

ملتان ٹیچرز یونین کے صدر ملک غضنفر عباس اور جنرل سیکرٹری کاشف چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں پولیس کے اعلی احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹر سائیکل کی چوری میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کر کے موٹرسائیکل برآمد کی جائے۔

موٹرسائیکل چوری کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گول باغ میں اساتذہ تنظیمی اجلاس جاری تھا۔

چوری کی اطلاع فوری طور پر پولیس 15 کو دی گئی۔ متعلقہ تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچی، مگر موٹر سائیکل کا سراغ نہ مل سکا۔

پولیس نے موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button