Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ : ملتان کی ٹیم رحیم یار خان روانہ

ملتان ڈسٹرکٹ گرلز والی بال ٹیم رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوگئی۔
ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ رحیم یار خان کے زیر اہتمام 24 ستمبر سے 26ستمبر تک جاری رہنے والی آل پنجاب گرلز والی بال چیمپئن شپ جو کہ سپورٹس جمنیزیم رحیم یار خان میں کھیلی جائے گی کے سلسلے میں ملتان ڈسٹرکٹ گرلز والی بال ٹیم کوچ رانا حبیب کی قیادت میں رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوگئی۔
ٹیم کی روانگی کے موقع پر رانا ندیم انجم ڈویژنل اسپورٹس آفیسر ملتان، عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نور خان قیصرانی، تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان صدر موجود تھے ۔
اس موقع پر رانا ندیم انجم نے کھلاڑیوں سےبات چیت کرتے ہوئے چیمپیئن شپ میں ان کی کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہے محنت اور لگن کے ساتھ کھیل پیش کرنے کی تلقین کی ۔
عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان نے بتایا کہ اس چیمپئین شپ کے لیے باقاعدہ کھلاڑیوں کا کیمپ لگایا گیا تھا جس میں تمام کھلاڑیوں کو بھرپور ٹریننگ دی گئی۔اور ایک بہترین ٹیم ملتان ڈسٹرکٹ کی طرف سے تیار کی گئی ہے جو چیمپئن شپ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ۔
کوچ رانا حبیب کے علاوہ دیگر خواتین کھلاڑیوں میں سعدیہ اقبال، کومل اقبال، رابعہ، روبینہ، اقرا ، نور ،عائشہ رحمان ،طاہرہ ، عائشہ، ارم ز اور عروبہ شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button