ملتان: واسا ریکوری ٹیم پرچار افراد کا حملہ، ملازمین شدید، نقدی اور گھڑی بھی چھین کر لے گئے

واسا ملازمین شفقت حسین نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ روز وہ دیگر عملے ساتھ شالیمار کالونی کی گلی میں سیوریج لائن کی بحالی کیلئے اپنے آفسران کی ہدایت پر کام میں مصروف تھے، اسی اثنا میں محبت خان اور 3 کسی نا معلوم اشخاص مسلح ڈنڈا سوٹا اور سریا آگئے اور آتے ہیں واسا کی ٹیم پر حملہ آور ہوگئے۔
جس سے شفقت، مرید عباس کو گہری چوٹیں آئیں، واسا ملازمین کے کپڑے پھاڑ دیے اور روڈ پر گھسٹتے رہے، ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں اور اینٹوں سے سرکاری مشینری کی بھی توڑ پھوڑ کی، جسکا مالیتی نقصان 40 ہزار روپے ہوا ہے جبکہ محبت خان نے عبداللہ کے ہاتھ پر بندھی گھڑی جس کی مالیت 9 ہزار روپے تھی چھین لی، پرس جس میں 30 ہزار روپے تھے نکال لیا اور واسا ملازمین کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی، جس پر محلے داروں نے آکر بچایا۔
ملزمان نے سرکاری کام میں مداخلت سرکاری مشینری کو توڑ پھوڑ اور ملازمین پر تشدد سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے، لہذا ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔



















