ڈبلیو ایم سی کے بورڈز ممبران کی پانچ روزہ ٹریننگ شروع

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے گڈ گورنس کے فروغ کے لئے احسن قدم اٹھاتے ہوئے کمپنی بورڈ کے لئے پانچ روزہ ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔
اس مقصد کے لئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
ٹریننگ پروگرام میں کمپنی کے ڈائریکٹر مسرور حیدر، فلزہ ممتاز، جاویداقبال، ڈاکٹراللہ بخش،سی ای او محمد فاروق ڈوگر،کمپنی سیکرٹری محمد کبیرخان ،چیف انٹرل آڈیٹر آصف طاہر،چیف فنانشیل آفیسر ساجد ریاض اور منیجر ایڈمنسٹریشن اینڈ ہیومن ریسورس عقیل احمد نے شرکت کی۔
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم سی کو سرکاری محکمے کی بجائے کمپنی کی طرز پر فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ پروگرام میں کارپوریٹ گورننس، ڈائریکٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں اور انٹرنل کنٹرول بارے بتایا جائے گا, اور کارپوریٹ گورنس رولز کے تحت بی او ڈی کی تشکیل کے طریقہ کار بارے آگاہی دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر،چیف انٹرل آڈیٹر اور چیف فنانشیل آفیسر کے رول بارے بھی بتایا جائے گا۔
محمد فاروق ڈوگر نے بتایا کہ ٹریننگ پروگرام سے سکل ڈویلپمنٹ ہوگی ،مسائل کے حل میں تیزی آئے گی اور گڈ گورنس اور شفافیت کو فروغ ملے گا۔




















