Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

آلودگی اور گندگی کا باعث بننے والے بھانوں اور سڑکوں پر ملبہ پھیکنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی

ملتان شہر میں قائم آلودگی اور گندگی کا باعث بننے والے بھانوں اور سڑکوں پر ملبہ پھیکنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے7 شہریوں کو نوٹس جاری کر دئے ہیں۔

یونین کونسل 55 اور قاسم بیلہ میں قائم بھانہ ملکان کو نوٹس جاری کردئے گئے ہیں ، جبکہ دہلی گیٹ اور دولت گیٹ النگ پر زیر عمارتوں کا مٹیریل اور ملبہ گلیوں میں پھیکنے والوں کو بھی نوٹس دے دئے گئے ہیں۔

نوٹسسز میں دئے گئے احکامات پر24 گھنٹوں کے اندر عملدر آمد کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔

یہ کاروائی شہریوں کی طرف سے شکایات پر کی گئی۔

دوسری طرف ماہ صفائی مہم کے تحت خصوصی صفائی ستھرائی بھی جاری ہے۔

خصوصی صفائی سکواڈ کو گزشتہ روز بوسن روڈ کی صفائی کا ٹاسک دیا گیا، اور کمپنی ورکرز بوسن روڈ کی سروس لائن کے طویل ڈیوئڈر کی سکریپنگ میں مصروف رہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button