Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ویسٹ مینجمنٹ نے 15 روز کا ڈیٹا جاری کردیا

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نےماہ صفائی مہم کے پہلے15 روز کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 15 ایام میں شہر سے 13 ہزار514ٹن ویسٹ اٹھایا گیا۔

163 شاہراہوں کی سپیشل صفائی اور واشنگ کی گئی جبکہ 59 سرکاری بلڈنگز کی صفائی ستھرائی بھی کی گئی۔

ڈیٹا کے مطابق 261 کچی آبادیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا گیا اور 139 جامعہ مساجد، مزارات اور قبرستانوں میں صفائی انجام دی گئی، جبکہ 228 شاہراہوں کے ڈیوائیڈرز اور میڈن سے مٹی کی سکریپنگ کی گئی۔

اسی طرح خدمت آپکی دہلیز ایپ پر 13ہزار470 سرگرمیاں اپ لوڈ کی گئیں ، اور اس ایپ پر آنیوالی24 شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ کمپنی کے کمپلینٹ نمبر1139 پر درج کرائی گئی 364 شکایات کو بھی نمٹایا گیا۔

مہم کے دوران ورکرز کو گلی محلوں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلکشن کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہ صفائی مہم کے نتیجے میں شاہراہیں اُجلی، گلیاں صاف، گرین بیلٹس خوبصورت اور چوک نکھرنے لگے ہیں۔ ماہ صفائی مہم28 فروری تک جاری رہے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button