Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان ویسٹ مینجمنٹ میں مشینری کی خریداری میں کروڑوں کی کرپشن

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مشینری کی خریداری میں کرپشن سامنے آئی ہے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق 2023-24 میں کمپنی کی ضروری کے مطابق مشینری کی خریداری کےلئے ٹینڈر کئے گئے مگر ٹینڈر میں اے کیٹگری کی کمپنیوں کو چھوڑ کر سی گریڈ کمپنی جو سی ای او کی منظور نظر تھی کو ٹینڈر الاٹ کردیا گیا ۔

تقریبا 50 کروڑ روپے کی مشینری میں ویکیم سویپر ایک عدد، کنٹینر 10ش ایم تھر 40 عدد، کنٹینر 7، ایم تھری 40 عدد، سکپ کنٹیر 310ز ٹریکٹر ٹرالی 11 عدد، کمپیکٹر موڈفیکشن 20 ٹریکٹر لوڈر 11 ہاتھ ریڑھی 3 سو اور لوڈر رکشہ 101عدد خریدے گئے۔

سی گریڈ کی کمپنی نے لو کوالٹی کے سامان کی ہائی بولی دی اور ٹینڈر حاصل جس کی مشینری جلد ہی جواب دے گئی جبکہ اس کوالٹی کی مشینری کسی لوکل کمپنی سے سستے داموں کی خریدی جاسکتی تھی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس ٹینڈر کی ادائیگی منظم گروہ نے مشینری چیک کئے بغیر فوری کردی جبکہ جلدی ہی اس مشینری میں نقص سامنے آنے شروع ہوگئے، ہاتھ ریڑھی جس کمپنی نے فراہم کی معاہدے کے تحت اچھی کوالٹی کی دینی تھی مگر جو فراہم کی گئی وہ انتہائی کمزور چادر کی بنی ہوئی تھی ،کمزور پہیے لگائے گئے ، لاک سٹرپ اور اپر پینڈنگ کالر کمزور نکلے ، پیندے میں سوراخ نہیں رکھا گیا جو لوہے کو زنگ سے محفوظ رکھتا ہے، ہینڈ بھی ناکارہ نکلے جس کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا ہے، اس کی نشاندہی کی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، کمپیکٹر موڈی فیکیشن 2010 سے استعمال ہو رہے ہیں انکی موڈیفکشن کرائی جانے مطلوب تھی، ایک کمپنی نے ایک ماڈل کمپکٹر تیار کیا جو مفت تھا اس کے علاوہ 19 کی موڈیفیکشن کا منصوبہ تھا، اس میں دو کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کئے گئے اگر لوکل فرم سے کرایا جاتا تو یہ فی کمپیکٹر دو سے تین لاکھ روپے خرچ ہونے تھے۔

اسی طرح سکپ کنٹینر بھی ہی ناقص میٹریل سے تیار کئے گئے ہیں جبکہ کچھ یونین کونسلوں میں ایک این جی او نے کنٹینر فراہم کئے ہیں، جن کی کوالٹی بہت اچھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خراب مشینری خریدنے کے ذمے دار سی ای او ، مینیجر آپریشن ، مینیجر ورکشاپ ہیں اس معاملے کو انٹی کرپشن میں بھی دیا جارہا ہے، اعلیٰ حکام بھی اس پر ایکشن لیں ایک حساس ادارے نے بھی اس کرپشن کی رپورٹ تیار کی ہےش جو اعلیٰ حکام کوارسال کی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button