ویسٹ مینجمنٹ کمپنی؛ مشینری سپروائزر سینکڑوں لٹر پٹرول پینے لگا
ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکر کو مشینری سپروائزر بنا کر ماہانہ سینکڑوں لیٹر تیل خوردبرد کئے جانے لگا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ طارق آرائیں جو 2012 میں سینٹری ورکر بھرتی ہوا اور بغیر پرموشن کے اسے مشینری سپروائزر بنا دیا گیا ہے اور اب ماہانہ سینکڑوں لیٹر تیل چوری ملوث ہے۔
لوڈر رکشہ کا 50 لیٹر تیل فکس ہونے کے باوجو تمام رکشہ ڈرائیور کو 40 لیٹر تیل ماہانہ دیا جارہا ہے جبکہ 30 لوڈر رکشوں سے ماہانہ 3 سو لیٹر پیٹرول چوری کیا جارہا ہے۔
جبکہ دیگر گاڑیاں جو مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں اور یہ سپر وائزر کسی گاڑی کو بھی ڈیزل پورا نہیں دیتا جس کی وجہ سے ملتان شہر میں گندگی کے ڈھیر لگنا شروع ہو گئے ہیں، ان پر یہ الزام بھی سامنے آیا ہے کہ متعدد سینٹری ورکرز گھر بیٹھے ہیں، ان سے ماہانہ وصول کرکے کام سے چھٹی دے دی گئی۔
سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔