Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

گندگی پھیلانے والوں کے خلاف ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جوڈیشیل مجسٹریٹ کی خدمات لے گی

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جوڈیشیل مجسٹریٹ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے تجاویز تیار کر لی ییں۔
اب سڑکوں پر کچرا اور ملبہ پھینکنے والوں اور شہر میں قائم بھانوں اور گلیوں میں مویشی باندھنے والوں کو سزا کا سامنے کرنا پڑے گا۔

ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا انفورسمنٹ ڈپیارٹمنٹ جن شہریوں کو نوٹس جاری کرے گا،وہ عدالت میں پیش ہوں گے۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ ان شہریوں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور جرمانے کا حکم جاری کریں گے۔

سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر یہ تجاویز ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کو ارسال کریں گے۔جن سے حتمی منظوری لی جائے گی۔

سی ای او محمد فاروق ڈوگر نے اس بارے بتایا کہ طویل عرصہ سے آگاہی مہم چلانے کے باوجود شہری سڑکوں اور گلیوں کے بیچ کچرا اور ملبہ پھینکنے سے گریز نہیں کرتے۔دوسری طرف زیر تعمیر عمارتوں کا ملبہ اٹھانے پر کمپنی کو فیول کے اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوانین کی پاسداری کے لئے مجسٹریٹ کی خدمات کا حصول ناگزیر ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں شہروں میں صفائی برقرار رکھنے کے لئے سخت قوانین اپنائے گئے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button