Breaking NewsSportsتازہ ترین
نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ اے کی میزبانی ملتان کو مل گئی
پشاور ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ گریڈ اے سے دستبرار ہوگئی، جس پر ایونٹ کی میزبانی اب ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ملتان کو مل گئی۔
پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری خالد بشیر کی درخواست پر پشاور ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نے ایونٹ کی میزبانی سے دستبرار ہونے کا اعلان کیا، اب گریڈ اے نیشنل باسکٹ بال چیمپئن شپ ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کی میزبانی میں ہوگی۔
ڈویژنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن ملتان کے عہدے داروں نے فیصلے کو سہراتے ہوئے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن اور پشاور ڈویژنل ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔