Breaking NewsEducationتازہ ترین
عامر ڈوگر کا گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج کا دورہ

چیف وہپ قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر گورنمنٹ علمدار حسین اسلامیہ ایسوسی ایٹ کالج کا دورہ کیا۔
اس موقع پر عامر ڈوگر نے کالج میں بی ایس بلاک، طلباء کے لیے واش رومز، نئے کلاس رومز، آڈیٹوریم کے علاؤہ سائیکل سٹینڈ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔
انہوں نے کالج میں صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ادارے سے فارغ التحصیل طلباء ملک و ملت کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوں گے۔
انہوں نے پرنسپل پروفیسر علی سخنور کی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔
اس موقع پر قربان فاطمہ بھی ہمراہ تھیں۔



















