Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان کے طالب علم کا اعزاز
فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام ڈی ای اے پہلا سالانہ امتحان 2023 میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ملتان کے طالب علم اللہ دتہ نے 3259/3400 نمبر لے کر پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔
اس کامیابی پر سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس احسان بھٹہ، ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ انجنیئر قاضی محمد اسد نے ادارہ ہذا کے پرنسپل انجنیئر محمد اسلام کو مبارکباد دی ہے۔
طالب علم نے اس اعزاز کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی، والدین کی دعاوں اور اساتذہ کرام کی محنت سے منسوب کیا ہے۔