Breaking NewsEducationتازہ ترین
ظفر شیروانی ایمرسن یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس تعینات

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا ڈائریکٹر سپورٹس محمد ظفر شیروانی کو بنادیا گیا ہے۔
ظفر شیروانی اس سے قبل تعلیمی بورڈ ملتان اور لاہور کے بھی ڈائریکٹر سپورٹس رہ چکے ہیں، اور ایمرسن یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن کی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور انٹر بورڈز سپورٹس کمیٹی کے سیکرٹری سپورٹس بھی رہ چکے ہیں ۔
وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید چوہدری نے محمد ظفر شیروانی کی بطور ڈائریکٹر سپورٹس ایمرسن یونیورسٹی تعیناتی کے احکام جاری کردیے ہیں۔
دریں اثناءمحمد ظفر شیروانی نے یونیورسٹی منیجمنٹ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید چوہدری چوہدری کے سپورٹس وژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ اور کھیل کے میدانوں کی بحالی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔



















