زرعی یونیورسٹی میں بین الاقوامی آن لائن سیمینار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ اف پلانٹ پروٹیکشن کے زیر اہتمام مفید پولی نیٹر مکھیوں کے تحفظ میں سٹیزن سائنس کے کردار کے موضوع پر بین الاقوامی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیمینار میں آن لائن پروفیسر بیکی گرفن یونیورسٹی آف جارجیا امریکہ نے پولی نیٹرز کے تحفظ میں سٹیزن سائنس کے کردار پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ سٹیزن سائنس پولیونیٹر تحفظ میں ایک موثر اور کم لاگت حکمت عملی ہے جو کمیونٹی کی سطح پر جمع ہونے والے معیاری ڈیٹا کو تحقیق پالیسی سازی اور عملی فیصلوں میں براہ راست استعمال کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے اسکولوں، کمیونٹی گروپس اور کسان تنظیموں کے لیے آسان مشاہداتی پروٹوکول کے ذریعے فوٹو تصدیق، پولی نیٹر دوست باغیچوں کے کم لاگت ماڈلز اور ڈیٹا کے معیار کے اصولوں پر زور دیا۔
انہوں مزید کہا کہ مقامی پولیونیٹر تنو اور فصل کی ضروریات کے مطابق ایک جامع ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے اپنے خطاب میں پنجاب میں کپاس کے لیے ائی پی ایم پروگرام کے عملی نفاذ اور اس کے مثبت نتائج بیان کیے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ پروگرام اقتصادی حد نقصان کی تربیت، قدرتی دشمنوں کے تحفظ،مانیٹرنگ اور ٹریپس (فیرامون کی واسٹکی) اور محدود دانشمندانہ کیمیائی سپرے پر مبنی تھا۔مزید بتایا کہ تحصیل و ضلع سطح پر نمونے کے طور پر پلاٹس کے ذریعے کسانوں کو عملی مشاہدہ اور سیکھنے کے مواقع فراہم کیے گئے۔
پہلے سپرے میں 90 دن کی تاخیر اور موضوع پروڈکٹ کے بروقت استعمال سے غیر ضروری اخراجات کم ہوئے، قدرتی دشمنوں کے تحفظ سے حیاتتی توازن بہتر ہوا اور کسان گروپس، واٹس ایپ کمیونٹیز و ہفتہ وار ملاقاتوں کے ذریعے فیصلہ سازی میں شراکت بڑھی۔
ان اقدامات کی وجہ سے کپاس کی پیداوار کے استحکام اور ماحول دوست زراعت کی طرف بیدار منتقلی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم ہوگی۔مزید کہا کہ حکومتی سطح پر اس پروگرام کو ہر سال پورے پنجاب میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیرپا نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروڈکشن نے دونوں مقررین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سٹیزن سائنس اور آئی پی ایم کے امتزاج سے نہ صرف تحقیق کا عملی نفاذ بہتر ہوگا بلکہ کسان کی روزمرہ فیصلہ سازی بھی سائنسی بنیادوں پر استوار ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف پلانٹ پروڈکشن ہر سال دو بین الاقوامی کانفرنسز کا انعقاد کرتا ہے جس میں سمارٹ پلانٹ پروڈکشن کانفرنس اور شہد کی مکھیوں اور انفرادی مکھیوں کے حوالے سے عالمی کانفرنس شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن سیمینار سیریز کا مقصد بین الاقوامی اور مقامی سائنس دانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس کے ذریعے وہ طلباء و طالبات اور فیکلٹی ممبر سے اپنے تجربات شیئر کر سکیں۔
اس موقع پر سیمینار آرگنائزر ڈاکٹر مدثر علی ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان ڈاکٹر حافظہ طاہرہ گل اور پی ایچ ڈی سکالر صبا حیدر سمیت دیگر فیکلٹی بھی موجود تھی۔




















