Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب بھر کے ہزاروں میونسپل کیڈر اساتذہ گزشتہ 20 برس سے ترقیوں کے منتظر

میونسپل کیڈر کے اساتذہ دو دہائیوں سے ترقی کی راہ تک رہے ہیں، آخری بار صرف 9 اساتذہ کو ترقیاں دی گئی تھیں۔
سیکرٹری ایجوکیشن اور عدلیہ کے احکامات کے باوجود مزید ترقیاں نہیں دی جا رہیں، ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود ڈی پی آئی سکینڈری کی جانب سے سنیارٹی لسٹ نوٹیفائی نہیں کی گئی۔
جس پر اساتذہ نے احتجاج کافیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگر اساتذہ کو فی الفور ترقیاں نہ دی گئیں تو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔




















