Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

میونسپل افسر ریگولیشن ملک اشفاق کی خدمات محکمہ لوکل گورنمنٹ کو واپس کردی گئیں۔

کمشنر ملتان عامر خٹک نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ بھی لکھ دیا۔

مراسلہ میں ملک اشفاق کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔جبکہ مراسلہ میں مزید لکھا گیا ہے کہ شہر میں غیر قانونی بھانہ جات، تجاوزات، آوارہ کتوں کی بھرمار ایم او آر کی سستی کا ثبوت ہیں۔

ایم او آر ملک اشفاق کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،موبائل فون اکثر بند رہتا ہے۔

ایم او آر اور انکے سٹاف بارے شہریوں نے بھتہ لینے کی متعدد بار شکایات کیں۔ ایم او آر تجاوزات، بھانہ جات کے خاتمہ کی ہدایت پر عمل کرنے سے گریزاں تھے۔ متعدد بار فالو اپ لینے اور وارننگ کے باوجود وہ بہتری لانے سے قاصر تھے۔

کمشنر عامر خٹک نے سپرٹنڈنٹ عبد الرزاق، انفورسمنٹ انسپکٹر ملک منیر، عبدالحمید، محمد ارشد، رانا جمشید کو بھی معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا۔

انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ کسی افسر یا اہلکار کی بددیانتی برداشت نہیں کروں گا۔ شہر میں وال چاکنگ، غیر قانونی بھانہ جات، پارکنگ سٹینڈز کارپوریشن نااہلی کا ثبوت ہیں۔

تمام سرکاری ملازمین عوام کی خدمت کو شعار بنائیں۔اگر ادارے درست کام کریں تو عوام کے مسائل فوری حل ہوجائیں۔عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر افسر و اہلکار کی کارکردگی چیک ہوگی۔

انہوں نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ ہر افسر اپنی برانچ کی کارکردگی کا ذمہ دار ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button