Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

مسلم سٹوڈنٹس آگنائزیشن کے 25 سال مکمل ہوگئے

ایم ایس او پاکستان کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے پر "بیداریِ فکر سے تعمیرِ وطن تک” کے عنوان سے یومِ تاسیس کا فکری سیمینار رضا ہال ملتان میں منعقد ہوا۔

تقریب میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

سیمینار سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے مرکزی ناظمِ عمومی عبد الرؤف چوہدری نے کہا کہ ایم ایس او پاکستان گزشتہ ربع صدی سے نوجوانوں میں کردار سازی، شعوری تربیت اور فکری بیداری کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کا بنیادی ہدف ایسے باخبر، باکردار اور باصلاحیت نوجوان تیار کرنا ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

دیگر مقررین، جن میں مرکزی ترجمان بلال ربانی، ناظم ساؤتھ پنجاب حیدر معاویہ،معاون ناظم وسیم الحسن، ناظم عمومی حمزہ صفدر ، ناظم ملتان اسامہ خلیل ،پیپلز پارٹی کے رہنما رضوان ہانس، مفتی اویس ارشاد،مولانا سید کفیل شاہ راؤ مظہرالسلام شامل تھے، نے اپنے خطابات میں کہا کہ ایم ایس او پاکستان نے ہمیشہ نظریاتی استقامت، تعلیمی جدوجہد اور اخلاقی اُصولوں کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں فکر و شعور کی بیداری وطنِ عزیز کو درپیش چیلنجز کے حل کی کلید ہے۔شرکاء نے طلبہ میں ایم ایس او پاکستان کے مثبت، تعمیری اور نظریاتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تنظیم نے تعلیمی اداروں میں فکری و تعلیمی ماحول کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔

سیمینار کے دوران تنظیم کے قیام، جدوجہد، 25 سالہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button