Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

لاہور کے حلقہ این اے 133 کا معرکہ ن لیگ نے جیت لیا۔

این اے133ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8بجے شروع ہوا جو کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔
مقررہ وقت ختم ہونے پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود ووٹرز کو حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا۔
254 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک 46ہزار 811 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جب کہ پیپلزپارٹی کے چوہدری اسلم گل 32ہزار313 ووٹ حاصل کرسکے۔
شائستہ پرویز ملک نے 14ہزار کی لیڈ سے اسلم گل کو شکست دی۔ حلقے میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ تقریباً 18 فیصد رہا۔

حلقےمیں مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ33ہزار558 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد2لاکھ6ہزار927 تھی، اہم ترین علاقوں میں وفاقی کالونی، جوہرٹاؤن، ٹاؤن شپ،گرین ٹاؤن اور بہارکالونی شامل ہیں۔ مذکورہ نشست مسلم لیگ ن کےپرویز ملک کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ شائستہ پرویز ملک مسلم لیگ کے مرحوم رہنما پرویز ملک کی اہلیہ ہیں۔ضمنی الیکشن کے لئے 245 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے، دوران پولنگ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ رینجرز اہلکار پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود ہیں، پولنگ اسٹیشن میں داخلے کے وقت ووٹرز کو موبائل فون ساتھ لانے کی اجازت نہی تھی۔
حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیشد اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ الیکشن سے باہر ہوچکے، ان کے تجویز کنندہ کا ووٹ این اے 133میں رجسٹرڈ نہ ہونے پر کاغذات مسترد ہوگئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button