مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے خلاف سرکاری زمین ٹرانسفر کرنے بارے انکوائری شروع

نیب نےسرکاری زمین ٹرانسفر کرنے پر نئی انکوائری شروع کر دی ہے جس کی منظوری نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی گئی۔
شہبازشریف پر بہاولپور سیٹلائٹ ٹاؤن میں سرکاری زمین من پسند افراد کو ٹرانسفر کرانے کا الزام ہے۔شہبازشریف نے وزیراعلیٰ کے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے سرکاری زمین ٹرانسفر کرائی جب کہ سابق ایم این اے بلیغ الرحمان، سابق کمشنرعاطف کے خلاف بھی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب شہبازشریف کی زیرصدارت کنٹونمٹ بورڈز الیکشن سےمتعلق اجلاس ہوا ، جس میں ن لیگ کےصوبائی صدور نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی ۔
کنٹونمنٹ بورڈز الیکشن ،امیدواروں کی نامزدگیوں پرمشاورت کی گئی، اور سپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی ٹکٹس کافیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سےکیاجائےگا کنٹونمنٹ بورڈالیکشن بھرپورجذبے،حکمت عملی سےلڑیں گے۔




















