Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان میں سپیشل افراد کے ادارے ” نشیمن” کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

صوبائی وزیر سوشل ویلفئیر و بیت المال پنجاب سید یاور عباس بخاری نے ملتان میں سپیشل افراد کے ادارے ” نشیمن” کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
صوبائی وزیر نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل روڈ ملتان کا دورہ کیا جہاں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مزمل یار نے نشیمن کے منصوبے پر بریفنگ دی۔
یاور عباس بخاری نے ” نشیمن” کی نئی بلڈنگ پر کام کا باقاعدہ آغاز خصوصی افراد کے ہاتھوں سے کرایا۔
بعدازاں وزیر سماجی بہبود نے ملتان جنرل بس سٹینڈ پر پناہ گاہ کا دورہ کیا اور مسافروں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ مسافروں اور نادار لوگوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کی جائے کیونکہ لاچار طبقے کی فلاح کے لئے اقدامات معاشرے کو مستحکم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کا قیام وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ریاست کے قیام کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے بہت بڑا اور احسن قدم ہے جسے ہم سب نے مل کر محنت کرکے کامیاب بنانا ہے وزیر سوشل ویلفیئر اولڈ ایج ہوم ملتان کا بھی دورہ کیا، وہاں قیام پذیر بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ انہوں نے بزرگوں سے اولڈ ایج ہوم سے متعلق مسائل اور فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اولڈ ایج ہوم میں رہائش پذیر بزرگوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی کمی کوتاہی نہ برتی جائے۔
سید یاور عباس بخاری نے سپیشل افراد کے لئے چئیرز بنانے والے سنٹر کا دورہ کیا۔ سنٹر پہنچنے پر سید یاور عباس بخاری کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور انہیں گلدستے پیش کئے گئے۔
اس فیکٹری کی خاص بات کہ یہاں کام کرنے والے تمام ورکرز خود بھی معذور ہیں سارا کام اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں جسے دیکھ کر صوبائی وزیر بہت متاثر ہوئے اور ان کے جذبے اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی معذوری کے باوجود ان کا محنت پر کامل یقین رکھنا اور ملک و قوم کی خدمت کرنا لائق تحسین ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button