قوموں کی ترقی صرف اور صرف تعلیم حاصل کرنے میں ہے: ڈاکٹر عامر حنیف

تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا قوموں کی ترقی صرف اور صرف تعلیم حاصل کرنے میں ہے ریاست کے ساتھ معاشرے کی بھی ذمہ دار ہوئی ہے کہ قوم کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایٹ پروفیسر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر حنیف نے گلگشت ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عالمی یوم تعلیم پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ایڈیشنل کمشز آر ٹی او ڈاکٹر اطہر اسحاق نے کہا کہ علم کے بغیر انسان ادھورا ہے قوم اور ملک کو طاقت ور تعلیم ہی پہنچا سکتی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وائس چیرمین ناصر محمود شیخ. سابق کونسلر حافظ عثمان گجر. طاہر خاکسار نے کہا کہ ریاست کو تعلیم کی ترویج و ترقی کے ہر ممکن اقدامات کرنے چاہیے ۔
تقریب میں ایک قراد داد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ گلگشت کالونی میں قائم تعلیمی اداروں میں سے کسی ایک کا نام گلگشت کالونی سے منسوب کیا جائے۔
تقریب کی صدارت گلگشت ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اظہار علی عباسی نے کی۔



















