Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کا زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ہائیر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کی نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کی ٹیم نے دورہ کیا۔

ایکریڈی ٹیشن کی ٹیم نے زرعی جامعہ کے شعبہ ایگرانومی، شعبہ پلانٹ پتھالوجی اور شعبہ اینٹو مالوجی، شعبہ بائیو ٹیکنالوجی اور شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کا ایکریڈی ٹیشن کے حوالے سے دورہ کیا اور جامعہ کے تعلیمی معیار اور طلباء وطالبات کیلئے دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔

ٹیم میں پروفیسر ڈاکٹرعبدالغفار، سیکرٹری نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن، پروفیسر (ریٹائرڈ) ڈاکٹر ریاض احمد، شعبہ ایگرانومی یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم سابق وائس چانسلر پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی ، ڈاکٹر حافظ خرم شرجیل شعبہ اینٹولوجی یونیورسٹی آف ایگریکلچر، سوات، پروفیسر ڈاکٹر سلطان حبیب اللہ خان، ڈائریکٹوریٹ آف سی اے بی بی ،یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد ، ڈاکٹر عبدالغفور، سابق ممبر، PSD/CSO، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اسلام آباد، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران الحق، شعبہ پلانٹ پتھالوجی، یونیورسٹی آف ایگریکلچر، فیصل آباد اور محمد فراز افضل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوآرڈینیشن،نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل شامل تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی( تمغہ امتیاز) کی صدارت میں ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر، ڈائریکٹر (QEC) ڈاکٹر عمار مطلوب کی موجودگی میں نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کی ٹیم نے ڈائریکٹرز/ چیئرپرسنز کے ساتھ میٹنگ کی۔

وائس چانسلر نے زرعی یونیورسٹی ملتان کے ترقیاتی کاموں، پراجیکٹس اور ریسرچ کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی طلباؤ طالبات کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کے کسانوں و کاشتکاروں کیلئے دن رات کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زرعی یونیورسٹی میں نئی تعمیر شدہ عمارات معیاری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہیں جس میں جدید لیبارٹریز، اکیڈمک بلاک، ایڈمن بلاک، گرلز ہاسٹل، بوائز ہاسٹل اور فیکلٹی ہاسٹل، لائبریری سمیت رہا ئشی کالونیاں شامل ہیں جو پایا تکمیل تک پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے قیام کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔مزید کہاکہ زراعت سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے اور کونسل کو زرعی شعبے کی ترقی کے لیے موثر حکمت، عملی اور علم کی منتقلی کو فروغ دیناچاہیے – تمام اسٹیک ہولڈرز ایک پیشہ ورانہ، فعال، اور باہمی تعاون کے ساتھ کام کرنے کا ماحول بنانے کے لیے زرعی تعلیم کی بہتری کے لیے کام کریں۔

کمیٹی نے زرعی یونیورسٹی ملتان کی تحقیقی و تدریسی میدان میں کامیابیوں کو سراہا اور مزید ترقی کے لئے تجاویز پیش کیں۔اس کے بعد کمیٹی نے اساتذہ اور طلباء و طالبات کے ساتھ بات چیت کی۔

کمیٹی نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز،C بلاک،لیبارٹریز،کلاس رومز،فیلڈ اور یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کا بھی دورہ کیا۔کمیٹی نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے پروگرامز کے ایکریڈیشن کا مکمل دورہ کیا۔

ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن کونسل کی ٹیم نے زرعی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی خدمات کو سراہا۔ ٹیم نے کہاکہ کچھ عرصہ میں ہی اس زرعی جامعہ نے تعلیم و تحقیق کے شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے جس کی وجہ سے اب یہ یونیورسٹی پاکستان کی یونیورسٹیوں میں نمایاں ہےجو کہ اس جامعہ کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایکریڈی ٹیشن کا عمل اعلیٰ تعلیمی معیارات کو برقرار رکھتا ہے اور مسلسل بہتری کو فروغ دیتا ہے۔

دورہ کے اختتام پر ڈاکٹرعبدالغفار، سیکرٹری نیشنل ایگریکلچرل ایجوکیشن ایکریڈی ٹیشن نے جامعہ کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہا ر کیا۔

اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر حماد ندیم طاہر ، ڈین ٖفکیلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈاکٹر مبشر مہدی، ڈاکٹرعبدالغفار ،ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم ، ڈاکٹر عبدالرزاق ، ڈاکٹربنیامین، محمد رفیق فاروقی، سمیت دیگر موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button