Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

20واں گورنر سٹیٹ بینک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے جاری

نیشنل بنک اور حبیب بنک نے اپنے اپنے میچز جیت لیے، سٹیٹ بینک اور یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، آج ہفتہ کو بینک آف پنجاب،بنک الحبیب اور میزان و مسلم کمرشل بینکس آمنے سامنے ہوں گے۔

بنکرز کلب ملتان کی جانب سے ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ میں جاری 20ویں گورنر سٹیٹ بنک کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کے فیصلے ہو گئے۔

پہلے میچ میں سٹیٹ بنک نے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنائے مہیر نے 52 اویس 46 حسیب اور حذیفہ نے دو دو وکٹیں لی۔

جواب میں نیشنل بنک نے مقررہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا حسیب نے 85،عالمگیر 45بنائے اویس اور ابراہیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیشنل بنک 7وکٹ سے کامیاب رہا میچ کے بہترین کھلاڑی حسیب قرار پائے دوسرے میچ میں حبیب بینک نے یونائیٹڈ بینک کو 32رنز سے ہرا دیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے حبیب بنک نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنائے عدیل نے 84 عدنان نے 51 رنز بنائے۔

یونائیٹڈ بنک کی طرف سے ابوبکر اور سجاول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جواب میں یونائیٹڈ بنک مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان 152رنز بنا سکی یوں حبیب بنک 32رنز سے کامیاب رہا، یو بی ایل کی طرف سے زاہد نے 60منان نے 47رنز بنائے، حبیب بنک کی طرف سے علی عمر نے 3اور وسیم نے 2وکٹ حاصل کئے، عدیل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

ایمپائرنگ کے فرائض رؤف،آصف اور نورالدین قمر نے انجام دئیے، سکورر اکبر تھے، کمنٹری فیاض بھٹی نے کی جبکہ ان میچز کے مہمانان خصوصی یو بی ایل کے جی ایم امتیاز احمد ناصر، نعمان سجاد صدیقی،نعمان عمر،سہیل رسو ل، ڈپٹی چیف منیجر عدیل خان،ڈپٹی چیف منیجر تمکین علی تھیں۔

آج ہفتہ 14 دسمبر کو بنک آف پنجاب،بنک الحبیب اور میزان و مسلم کمرشل بنکس کی ٹیموں کے مابین میچ ہوں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button