Breaking NewsSportsتازہ ترین
نذیر ملتانی نا رہے: شطرنج کا سینئر کھلاڑی دنیا سے رخصت ہوا
دل کا دورہ جان لیوا ثابت ہوا

پاکستان کے شطرنج کے سینئر کھلاڑی نذیر ملتانی دل کے دورے کے باعث انتقال کرگئے۔
نذیر ملتانی نے چار عشرے تک شطرنج میں خدمات سرانجام دیں، وہ 21برس تک ڈسٹرکٹ شطرنج ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رہے ، ان کے صاحبزادے گلریز نذیر نیشنل ماسٹر کا اعزاز رکھتے ہیں۔
دریں اثناء پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عامرکریم کا کہنا ہے کہ نذیر ملتانی کے ساتھ ملتان کی شطرنج کا ایک باب ختم ہو گیا۔
ان کی ملتان میں شطرنج کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی


















