نیشنل کوآرڈینیٹڈ وائرائٹل ٹرائلز کے حوالے سے تیسرا اجلاس

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں نیشنل کوآرڈینیٹڈ وائرائٹل ٹرائلز کے حوالے سے تیسرا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین نیشنل سیڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کی۔
اجلاس میں ڈاکٹر محمد ادریس خان، مس صباحت حسین، محمد جمیل، ڈاکٹر خضر حیات، ڈاکٹر صغیر احمد، حماد حسین، ڈاکٹر نعیم اقبال، ڈاکٹر فرقان احمد، جبکہ آن لائن شرکت کرنے والوں میں، ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر قمر شکیل، محمد عاصم ، محمد اعظم خان، احسان اللہ، نذر اقبال، شاہد ممتاز، ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ، حسن رضا، ڈاکٹر محمد عاصف، ڈاکٹر جہانزیب، ڈاکٹر جولیا عباسی، امیر حسین، سلیمان گوہر، محمد زاہد اسلم، نادیہ حسین احمد، آمنہ احمد، سید حسن، کامران جاوید، اور تانیس چوہدری نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر آصف علی نے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کپاس کو بہتر بنانے کے لیے دونوں سیکٹرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ ٹرائلز نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام لگاۓ جائیں گے اور ماضی میں ان ٹرائلز پر جو اعتراضات سامنے آئے تھے، انہیں دور کرنے کے لیے اس سال یہ ٹرائلز تجویز شدہ مقامات پر بہترین انداز میں لگائے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران ڈاکٹر آصف علی نے ڈاکٹر قمر شکیل، ڈاکٹر فرقان احمد کو ہدایت دی کہ وہ فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیشن رجسٹریشن اور کمیٹی ممبران کے ساتھ مل کر ان ٹرائلز کو منظم انداز میں آرگنائز کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہانہ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اپ ڈیٹس کا جائزہ لیا جائے گا، اور ان میٹنگز میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
اس کے علاوہ ماہانہ وزٹس بھی ہوں گے، اور پہلے سے تشکیل شدہ کمیٹی بھی ہفتہ میں دو مرتبہ وزٹ کرے گی تاکہ کسی بھی قسم کے اعتراض کو ختم کیا جا سکے اور تمام وائرائٹیز کی کارکردگی کو بہتر انداز میں جانچا جا سکے۔


















