Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

این ایس لیگ کے رنگا رنگ تین روزہ میلہ کی اختتامی تقریب

نیشنل سیونگز کے زیراہتمام کھیلی گئی این ایس لیگ 6 کے رنگا رنگ تین روزہ میلہ کی اختتامی تقریب میں منتظمین میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے ، اور نیشنل سیونگز ملتان ریجن کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیشنل سیونگز پاکستان حامد رضا خالد نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی ادارہ کے استحکام کیلئے بیمثال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آج کی تقریب پذیرائی اس کا عملی اظہار ہے۔ آپ محکمہ سے ضرور ریٹائر ہوئے ہیں لیکن ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے ۔

ریجنل ڈائریکٹر این ایس ملتان ریجن ارسلان اسلم ملک نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ آپ نے اپنی جوانی سمیت زندگی کے قیمتی ماہ و سال محکمہ کی ترقی کے نام کیے۔اج آپ سب کو محکمہ کی جانب سے تقریب پذیرائی میں اکٹھا کرکے آپ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے ۔

بعدازاں محکمہ سے ریٹائر ہونیوالے ملازمین میں یادگاری سووینئرز تقسیم کیے گئے ۔

این ایس لیگ 6 کے جن سپورٹس ایوںٹ منتظمین اور ملازمت سے سبکدوش ہونے والے ملازمین نے یادگاری سووینئر وصول کیے ۔

ان میں ریجنل ڈائریکٹر ارسلان اسلم ملک۔ محمد یوسف شہناز اختر۔محند ذوالفقار ۔محمد اکرم ۔محمد صادق۔ ظفر اقبال ۔محمد نذیر اختر۔ محمد اجمل۔غلام رسول۔محمد الیاس۔عبدالرزاق۔محمد یونس۔ عبدالرزاق باجوہ۔فرید احمد۔عامر عباس۔عبدالحمید۔ انور ندیم۔غلام مصطفے’۔محمد رمضان۔ منظور حسین شاہ۔ محمد شبیر ساجد۔محمد اسلم۔فرید احمد۔ ظفر حسین۔طاہر مبین۔رانا غلام صابر۔محمد ارشد۔محمد اکرم۔محمد اظہر۔ غلام سرور۔رائو محمد احمد علی۔رائو محمد لقمان۔ رائو عمرحیات ۔ساجد منصور حفیظ ۔ محمد جہانگیر شاہد۔محمود علی اور کلیم اللہ طاہر شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button