Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

این ایس لیگ 6 کے رنگا رنگ مقابلوں کا میلہ زواری سٹیڈیم میں سج گیا

نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام این ایس لیگ6 کے رنگارنگ مقابلوں کا میلہ زواری سٹیڈیم میں سج گیا۔

ایونٹ میں شریک میزبان ملتان سمیت ملک بھر سے آئی ہوئی 14ٹیموں کے دو سو سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا سٹیڈیم پہنچنے پر شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

قبل ازیں مقامی ہوٹل میں ایونٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر سرائیکی اجرک میں لپٹی ہوئی چیمپئن ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔

ایونٹ کے میزبان چیف آرگنائزر و ریجنل ڈائریکٹر نیشنل سیونگز ملتان ارسلان ملک کی قیادت میں ایونٹ میں شریک 14ٹیموں کے کپتانوں نے چیمپئن ٹرافی کی نقاب کشائی میں حصہ لیا۔

اس موقع پر این ایس لیگ6 کے قواعدو ضوابط بارے بریفنگ دی گئی۔

دریں اثناء ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے سنسنی خیز میچز کے نتائج کے مطابق دفاعی چیمپئن اسلام آباد واریئرز کو پشاور زلمی کے ہاتھوں پہلے لیگ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دیگر میچز میں سی ڈی این ایس سٹار نے گوجرانوالہ ایگلز کو سکھر سٹالیئنز نے ڈی آئی اے ٹائیگرز کو۔ بہاولپور نواب نے کوئٹہ لائنز کو ۔ ملتان سلطان نے کراچی ڈولفنز کو لاہور قلندر حیدرآباد ہلز کے خلاف کامیابی اپنے نام کرلی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button