نیشنل سیونگز کے زیر اہتمام این ایس لیگ 6 میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے جوش و خروش میں اضافہ
نیشنل سیونگز کے زیراہتمام این ایس لیگ 6 میں شرکت کرنیوالی ٹیموں کے جوش و خروش میں اضافہ ہو رہا ہے، اور میزبان ریجنل ہیڈ کوارٹر ملتان کے سربراہ ڈائریکٹر ارسلان اسلم ملک کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں مختلف امور کی منظوری دی گئی ،جس میں این ایس لیگ6 کا آفیشل سانگ اور پرومو کی تیاری شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر ارسلان اسلم ملک نے بتایا کہ 10مارچ سے شیڈول ایونٹ میں ملک بھر سے حصہ لینے والی 14ٹیموں نے اپنے اپنے سٹی ہیڈ کوارٹر پر بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اور ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور اور بہاولپور کی ٹیم خیر سگالی جذبہ کے تحت نیٹ پریکٹس کیلئے ملتان آرہی ہیں، اور میزبان ملتان کی طرف سے ان دونوں ٹیموں کی نیٹ پریکٹس کیلئے زواری کرکٹ سٹیڈیم پر انتظامات کیے گئے ہیں۔


















